کراچی کنگز 200 سے زائد رنز بنا کر بھی ہار گئی 

10:52 PM, 3 Mar, 2023

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی: اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو شکست دے دی ہے۔ اعظم خان نے آج بھی دھواں دھار اننگز کھیلی۔ 

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری پاکستان سپر لیگ 8 کے 19 ویں میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز اسکور کیے۔ جو اسلام آباد یونائیٹڈ نے آخری اوور میں پورا کرلیا۔ 

کراچی کنگز کی جانب سے کپتان عماد وسیم ناٹ آؤٹ 92 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ میتھیو ویڈ 13 رنز بنا کا ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

عرفان خان نیازی 30، وکٹ کیپر بیٹر ایڈم روزنگٹن 20، طیب طاہر 19، شعیب ملک  12 شرجیل خان 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ٹام کرن نے 2 جبکہ رمان رئیس، حسن علی اور فہیم اشرف نے 1،1 وکٹ لی۔

مزیدخبریں