عمران خان کوآرمی چیف سے ملاقات کرکے غلط فہمیاں دور کرنی چاہئیں: شیخ رشید 

10:25 PM, 3 Mar, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کو آرمی چیف سے ملاقات کرکے غلط فہمیاں دور کرنی چاہئیں۔ پاکستان اندر سے ڈوب رہا ہے۔ سرحدوں پر کوئی خطرہ نہیں۔ 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے شیخ رشید نے کہا کہ اکٹھے الیکشن کروانے میں اداروں کو ذمہ داری اد کرنی چاہیے۔ مجھے خود جنرل باجوہ نے کہا کہ شہباز شریف سے مل لیں۔ گزشتہ 10 ماہ سے اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں ۔ 

شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف کو کہنا چاہتا ہوں کہ اسمبلیاں توڑ دیں اور اکٹھے الیکشن کرائیں ان کی کچھ بچت ہوجائے گی اگر انہوں نے ایسا نہ کیا تو پھر ان کا صفایا ہوجائے گا۔ 

مزیدخبریں