دبئی : اماراتی حکومت نے رہائشی ویزا رکھنے والے پاکستانیوں سمیت تمام تارکین وطن جو چھ ماہ یواے ای سے باہر رہے ہوں ان کے لیے قانون میں نرمی کا اعلان کیا ہے۔
خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ ایسے غیر ملکی افراد دوبارہ یواے ای میں داخلے کے لیے نیشنل ایڈوانس انفارمیشن سنٹر سے ویب سائٹ کے ذریعے رابطہ کرسکتے ہیں۔
تارکین وطن کا رہائشی ویزا ویلڈ ہونا لازمی ہے۔ درخواست کنندہ اسمارٹ سروس اپلیکیشن کے ذریعے درخواست دے سکتا ہے۔
درخواست کنندہ جواب آنے تک انتظار کرے گا اور درخواست کی منظوری کے بعد ہی وہ متحدہ عرب امارات میں واپسی کا ٹکٹ کرواسکے گا۔