اسلام آباد: ملک بھر میں جان بچانے والی ادویات سمیت 131 ادویات کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے جس پروفاقی وزارتِ صحت حکام نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کو خط لکھ دیا۔
وفاقی وزارت صحت کے حکام نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کو لکھے گئے خط میں صورتحال سے آگاہ کیاگیا،اسلام آباد کے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق اس وقت اسلام آباد میں 131 ادویات ناپید ہو چکی ہیں۔حکام کاکہناہے مارکیٹ میں عدم دستیاب ادویات زیادہ تر ملٹی نیشنل فارماسیوٹیکل کمپنیوں کی ہیں۔
سیکرٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ اسلام آباد کے مطابق اسلام آباد سمیت پورے ملک میں ضروری 131 ادویات میسر نہیں، وفاقی وزارت صحت نے ڈریپ حکام سے درخواست ہے کہ ادویات کی بلا تعطل سپلائی کے اقدامات کیے جائیں ۔ اکثر ملٹی نیشنل کمپنیوں نے ادویات کی قیمتوں کے تنازعے پر پیداوار بند کر دی ہے۔
دوسری ڈریپ حکام کاکہنا ہےناپید ہونے والی اکثر ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کے لیے ڈریپ نے سفارش کر رکھی ہے۔ ادویات کی عدم دستیابی کے معاملے کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔