آئی ایم ایف معاہدے کے بعد ڈالر 260 روپے سے نیچے آ جائے گا: معاشی ماہرین 

07:56 PM, 3 Mar, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی : انٹربینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بڑی کمی کے بعد آج ڈالر 6 روپے 63 پیسے سستا ہو کر 278 روپے 46 پیسے کا ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 6 روپے 63 پیسے یا 2.38 فیصد اضافے کے بعد 278 روپے 46 پیسے کی سطح پر آگیا جو گزشتہ روز 18 روپے 98 پیسے یا 6.66 فیصد کمی کے بعد 285 روپے 9 پیسے پر بند ہوا تھا۔

میٹس گلوبل کے ڈائریکٹر سعد بن نصیر نے کہا کہ روپے کی قدر میں اضافے کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ گزشتہ روز شرح سود میں 300 بیسس پوائنٹس کے اضافے سے سرمایہ کاروں اور مارکیٹ کو مسیج گیا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف پروگرام میں جانے کے لیے بہت سنجیدہ ہے۔

سعد بن نصیر نے کہا کہ ایک ہفتے کے اندر 50 کروڑ ڈالر مزید آنے کی توقع ہے۔ اس کے ساتھ رول اوور بھی دیکھنے کو ملے گا، اس کے علاوہ ایک ہفتے کے اندر آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول کی سطح کا معاہدہ ہو جائے گا تو ڈالر تقریباً 260 روپے کے قریب آجائے گا۔

ٹریس مارک کی سربراہ کومل منصور کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے نئے معاہدے سے قبل روپے کی قدر میں 20 فیصد کمی کی ڈیمانڈ کی تھی جو پوری کردی گئی ہے اور امید ہے کہ ڈالر 278 سے 280 روپے کے درمیان رہے گا۔

مزیدخبریں