ڈالرز کی قلت، حکومت حج پالیسی میں بڑی تبدیلی پر مجبور

03:51 PM, 3 Mar, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد (جاوید نور) ملک میں ڈالرز کی قلت نے حکومت کو حج پالیسی میں بڑی تبدیلی پر مجبور کردیا۔

مجوزہ حج پالیسی 2023  میں سرکاری حج اسکیم کے تحت 50فیصد کوٹہ ڈالرز جمع کروانے والوں کے لئے مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیاہےکیونکہ حج اخراجات کے لئےوزارت خزانہ ںےدو ارب ڈالرز کی فراہمی سے  معذرت کر لی ہے۔ جبکہ و زیرمذہبی امور کی حج اخراجات کے لئے ڈالرز کی فراہمی پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے جلد ملاقات متوقع  ہے۔

ذرائع وزارت مذہبی امور کےمطابق، پہلے ڈالرز جمع کروانے والے عازمین حج کے لئے 25فیصد کوٹہ مقرر کیا تھا۔ جس کے تحت پہلے ڈالرز لانے والے 22ہزار 4سو عازمین حج کو قرعہ اندازی سے استثنیٰ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ لیکن اب قرعہ اندازی سے استثنیٰ حاصل کرنے والوں کی تعداد 44ہزار 8سو سے زائد ہوگی۔

پاکستان روپے میں حج اخراجات جمع کروانے والے  خواہش مند افراد کو قرعہ اندازی میں شامل ہونا ہوگا۔ڈالرز کی قلت کے سبب حکومت نے 40 کی بجائے 50 فیصد حج کوٹہ پرائیویٹ حج آپریٹرز کو دے دیا۔ ذرائع نے مزید کہا کہ سرکاری اسکیم کے تحت فی کس حج اخراجات 12 سے 13 لاکھ روپے تک جا پہنچے گے۔

مزیدخبریں