لاہور: مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نوازشریف نے فواد چوہدری کی مبینہ آڈیو لیک پر رد عمل دیتے ہوئے دلچسپ میم شیئر کر دی ہے ۔
تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی اپنے بھائی ایڈووکیٹ فیصل چوہدری سے گفتگو کی مبینہ آڈیو لیک سامنےپر مریم نوازنے پاکستانی ٹرک آرٹ کی تصویر پر بنی میم شیئر کی جس پر درج ہے کہ ” ہارن دے کر پاس کر ،،، ٹرک دے کر انصاف کر ۔۔!!“ ۔
مبینہ آڈیو لیک میں فواد چوہدری اپنے بھائی سےکہہ رہے ہیں کہ ” اپنے لاہور کے سی جے (چیف جسٹس )کہہ رہے ہیں کہ میری کوئی جنرل کراﺅ پنجاب کے ساتھ ، دوسرا اپنامظاہر کو ڈار صاحب کے ذریعے، ان سے مل لیں ، ان کو کہیں کہ ان کے نام کا پورا ٹرک کھڑاہے ، آپ بتائیں اس کا کیا کرناہے ، میری ذاتی تجویز ہے کہ یہ کرنے کے بعد تارڑ پر تین چار استغاثہ کراﺅ، ان پر 228 لگوا دیں، تاکہ ان پر پریشر پڑے ۔“