اسلام آباد: وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق نے روپے پر دباؤ بڑھتا رہا تو آئندہ تیل مہنگا ہوسکتا ہے، روس سے تیل کی درآمد پر معاملات آگے بڑھ رہے ہیں۔
وزیرمملکت کا کہنا تھا کہ ڈالر کی قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ عدم استحکام کی وجہ سے ہوا ہے، موجودہ غیریقینی صورتحال میں ملک چلانا بہت بڑی بات ہے۔
جبکہ قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی خارجہ امور میں دفتر خارجہ حکام نے کہا ہے کہ عالمی پابندیوں کے علاوہ آئی ایم ایف سے قرضہ لینے کے باعث ایران سے تیل نہیں لے سکتے ۔
سستا تیل خریدنے والے بھارت, چین, جاپان نے آئی ایم ایف سے قرضے نہیں لئے, پاک ایران گیس پائپ لائن پر پاکستان کا کام ابھی بہت ہی کم بلکہ نہ شروع ہونے کے برابر ہے ایران نے 18 ارب ڈالرز جرمانہ نہیں مانگے تاہم پاکستان کو فرانس میں ٹالٹی عدالت میں لے جا سکتا ہے, چئیرمین کمیٹی نے وزیر خارجہ و سیکرٹری خارجہ کے آج تک کسی کمیٹی اجلاس میں عدم شرکت پر برہمی کا اظہار کرتے ہویے سیکرٹری خارجہ کو آئندہ تمام اجلاسوں میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔