ماسکو :روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی کے لیے مذاکرات کے دوسرے دور میں دونوں ممالک کے شہریوں کو نکالنے کے لیے محفوظ راہداری اتفاق کر لیا گیا ۔
یوکرین کے صدارتی مشیرکا کہنا ہے کہ صرف انسانی ہمدردی کی راہداریوں کی تنظیم کے فیصلے پر اتفاق ہوا ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے یوکرین کے پاس ابھی تک وہ نتائج نہیں ہیں جن کی اسے ضرورت ہے۔
روسی اور یوکرائنی حکام کے درمیان یہ مذاکرات یوکرین پر روس کے حملے کے آٹھویں روز پولینڈاور بیلاروس کی سرحد پر ہوئے ۔
دوسری جانب روسی صدر ولادیمیر پوتن کا کہنا ہے کہ روس کا یوکرین میں ’خصوصی فوجی آپریشن‘ منصوبے کے مطابق جاری ہے،روسی صدر نے ٹی وی پر خطاب کرتے ہو ئے یوکرینی فوجیوں پر الزام عائد کیا کہ انھوں نے ہزاروں غیرملکیوں کو یرغمال بنایا ہوا ہے اور اپنے شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ روسی اور یوکرینی شہری ایک ہی ہیں اور وہ مغرب کی جانب سے بنایا گیا روس مخالف بیانیہ ختم کر دیں گے۔