کیف : یوکرائن کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے مغرب سے یوکرین میں جنگی طیارے بھیجنے کی اپیل کی ہے۔
کیف میں نیوز کانفرنس میں انھوں نے کہا کہ اگر آپ کے پاس یوکرائن میں نو فلائی زون نافذ کرنے کی طاقت نہیں تو مجھے طیارے بھیجو۔اگر ہم نہ رہے تو خدا نہ کرے، لیٹویا، لتھوانیا، ایسٹونیا اگلا ہدف ہوں گے۔
واضح رہے کہ یہ ممالک نیٹو اتحاد کا حصہ ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ اگر روس نے ان میں سے کسی ایک پر بھی حملہ کیا تو اسے نیٹو پر حملہ تصور کیا جائے گا۔