تحریک عدم ایک دفعہ پھر کیوں لٹک گئی ؟اہم وجہ سامنے آگئی

09:41 PM, 3 Mar, 2022

اسلام آباد:مولانا فضل الرحمن اور آصف زرداری کے درمیان فیصلہ کن ملاقات کی اندرونی کہانی بھی سامنے آگئی ،شہباز شریف کی علالت یا چودھری پرویز الہٰی کو ویز راعلیٰ پنجاب نہ بنانے پر مسلم لیگ ن کے تحفظات کے بعد ڈیڈ لاک پیدا ہو گیا ،تحریک عدم اعتماد کب پیش کی جائے گی ؟فیصلہ آئندہ ایک دو روز میں کیا جا ئیگا ۔

اعلامیہ کے مطابق مولانا فضل الرحمن اور آصف علی زرداری کے درمیان تین گھنٹے کی طویل ملاقات ہوئی جس میں یہ خبر بھی بریک ہوئی کہ چوہدری پرویز الہٰی کو و وزیر علیٰ پنجاب نہ بنانے پر مسلم لیگ ن کے تحفظات نے ڈیڈ لاک پیدا کردیا۔

ملاقات کے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا کہ اپوزیشن جماعتوں کے درمیان مسلسل مشاورت جاری ہے ،  عدم اعتماد کی حتمی تاریخ کا تعین جو آج ہونا تھا شہباز شریف کی علالت کے باعث آئندہ ایک دو روز میں ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال اور عدم اعتماد کی تحریک پر مشاورت ہوئی، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف ملاقات کے دوران بذریعہ فون  تمام مشاورت میں شریک رہے۔اپوزیشن جماعتوں کے درمیان مسلسل مشاورت جاری ہے۔عدم اعتماد سے متعلق قانونی ماہرین کی رائے بھی آچکی ہے۔

 اعلامیے میں بتایا گیا کہ عدم اعتماد کا ڈرافٹ تیار ہوچکا ہے، جس پر ملاقات میں مشاورت ہوئی۔عدم اعتماد کی حتمی تاریخ کا تعین جو آج ہونا تھا شہباز شریف کی علالت کے باعث اب آائندہ ایک دو روز میں ہوگا۔موجودہ حکومت کے تین سالہ دور میں ملک جس معاشی عدم استحکام کا شکار ہوا ہے ۔ہم اس عدم اعتماد کے زریعے اسکو بحال کریں گے۔

ذرائع کے مطابق چوہدری پرویزالہیٰ  کو وزیر اعلی پنجاب نہ بنانے کے مسلم لیگ ن کے تحفظات نے ڈیڈ لاک پیدا کردیا۔

مزیدخبریں