یکم شعبان ہفتہ 5مارچ ،شب برات کب ہو گی ؟

یکم شعبان ہفتہ 5مارچ ،شب برات کب ہو گی ؟



لاہور :چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ ملک میں شعبان المعظم کا چاند نظر نہیں آیا،رویت ہلال کمیٹی کے مطابق یکم شعبان ہفتہ 5 مارچ کو ہوگی، جبکہ شب برآت 19 مارچ بروز ہفتہ کو ہوگی۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت چاند کی رویت کے لیے اجلاس ہوا،مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین نے اعلان کیا کہ ملک سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول نہیں ہوئیں۔

مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ ملک بھر میں یکم شعبان المعظم 5 مارچ کو ہوگی،اجلاس میں زونل کمیٹی ممبران، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور محکمہ موسمیات کے افسران بھی شریک تھے،اسلام آباد میں مطلع ابر آلود ہونے کے باعث چاند کی رویت کے انتہائی کم امکانات تھے۔