اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے ازبک صدر سے ملاقات کے بعد کہا کہ ازبکستان کےساتھ درینہ تعلقات کو مزید مستحکم کر رہے ہیں ،دونوں ممالک کے درمیان تجارت میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔
وزیراعظم ہاؤس میں ازبک صدر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عمران خان نے کہادونوں ممالک کے درمیا ن دو طرفہ تعلقات کو مزید بہتری کی طرف لے کر جا رہے ہیں ،آئندہ پاکستان سے افغانستان اور ازبکستان میں ٹرین چلائی جائے گی ،انہوں نے کہا اردو اور ازبکستان کی زبان میں 3 ہزار الفاظ مشترک ہیں ،پاکستان اور ازبکستان ظہیر الدین بابر پر مشترکہ فلم بھی بنا رہے ہیں ۔
وزیر اعظم عمران خا ن نے کہا اسلامو فوبیا پر دونوں ملکوں کا موقف یکساں ہے ،ازبکستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو دوبارہ جوڑ رہےہیں،دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ منصوبوں میں 5 گنا اضافہ ہوا ہے،وزیر اعظم نے کہا ازبک صدر کے ساتھ افغانستان کے راستے ٹرین رابطوں پر اتفاق کیا گیاہے ،ازبکستان کے ساتھ تجارت مزید بڑھائیں گے۔