یوکرائن میں بے گناہ شہریوں کا خون نیٹو کے ہاتھوں پر بھی ہے: نائب وزیر اعظم 

06:18 PM, 3 Mar, 2022

نیوویب ڈیسک

کیف : یوکرائن کی نائب وزیر اعظم اولہا سٹیفانیشینا نے کہا ہے کہ یوکرائن میں شہریوں کی ہلاکتوں کا ذمہ دار نیٹو بھی ہے۔ 

بی سی سی ریڈیو فور کے پروگرام ورلڈ ٹونائٹ میں گفتگو کرتے ہوئے یوکرائنی نائب وزیراعظم نے کہا کہ نیٹو یوکرین پر نو فلائی زون نافذ کرنے سے انکار کر کے ملک میں شہریوں کی ہلاکتوں کے لیے جزوی طور پر ذمہ دار ہے۔ 

یوکرائنی نائب وزیراعظم اولہا سٹیفانیشینا نیٹو کے نوفلائی زون کے حوالے سے فیصلہ نہ کرنے سے یوکرائن میں بے گناہ شہری اور بچے مارے جا رہے ہیں ۔

یوکرائنی نائب وزیراعظم نے کہا کہ اس جوڑے کا خون جس کے ہاں گزشتہ روز ہی دو بچے ہوئے ہیں اور وہ آج روسی حملے میں مارے گئے ان دو نومولود کے والدین کا خون نہ صرف روس بلکہ نیٹو کے ہاتھوں پر بھی ہے۔ 

یوکرین کے نائب وزیر اعظم نے انٹرویو میں اپنی زبان سفارتی نہ ہونے پر معذرت کی لیکن کہا کہ وہ یہاں بموں کے سائے میں بیٹھی بول رہی ہیں ۔یہ میرے دل سے آواز نکل رہی ہے۔ 

مزیدخبریں