روس یوکرین جنگ نے دنیائے کھیل میں بھی ہلچل مچا دی 

روس یوکرین جنگ نے دنیائے کھیل میں بھی ہلچل مچا دی 

ماسکو:روس کے یوکرین پر حملے کے بعد کھیل کی دنیا میں بھی ہلچل مچ گئی ،روس کی فٹبال ٹیم کو جہاں فیفا سے باہر کر دیا گیا وہیں اب روس اور بیلا روس کے ایتھلیٹس کو ونٹر پیرا اولمپکس کیلئے بھی نا اہل قرار دے دیا گیا ہے ۔

روسی میڈیا کے مطابق ایک طرف جہاں روس پر اقتصادی ،معاشی پابندیوں کا سلسلہ جاری ہے وہیں اب رو س اور بیلا روس کے کھلاڑیوں پر بھی پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں ،انٹڑنیشنل اولمپک کمیٹی نےروس اور بیلا روس دونوں ممالک کےایتھلیٹس کوایونٹ سےباہرکردیا ہے ،ابروس اوربیلاروس کےا یتھلیٹس ونٹرپیرالمپکس میں بھی شرکت نہیں کر سکیں گے ۔

یوکرین پرروس کے حملےنےدنیائےکھیل میں بھی ہلچل مچادی،روس کی حمایت پربیلاروس کو بھی سخت نتائج بھگتناپڑرہےہیں،انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کاکہناہےدونوں ممالک کےایتھلیٹس کی و نٹرپیرالمپکس میں شرکت پردیگرممالک میں شدیدتشویش پائی جارہی تھی،اس سےپہلےآئی اوسی نے دونوں ممالک کےایتھلیٹس نیوٹرل کھلاڑی کےطورپرشرکت کی اجازت دی تھی ۔