تیسری عالمی جنگ صرف ایٹمی جنگ ہوگی: روس کی امریکا اور یورپ کو دھمکی 

04:27 PM, 3 Mar, 2022

نیوویب ڈیسک

ماسکو : روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے امریکا اور یورپ کو خبردار کیا ہے کہ  تیسری عالمی جنگ جوہری ہو گی۔

ماسکو میں ایک پریس کانفرنس کے دوران روسی وزیر خارجہ نے کہا امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ پابندیوں کا متبادل تیسری عالمی جنگ ہے لیکن سرگئی لاروف نے کہا کہ تیسری عالمی جنگ صرف ایٹمی جنگ ہو سکتی ہے۔

وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے یہ بھی کہا کہ جنگ روسیوں کے دماغ میں نہیں بلکہ صرف مغربی سیاستدانوں کے دماغ میں ہے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ ’اگر ہمارے اوپر اصلی جنگ مسلط کی گئی تو ایسے منصوبے بنانے والوں کو اس بارے میں سوچنا ہو گا اور میرے خیال میں ایسے منصوبے بنائے جا چکے ہیں۔

مزیدخبریں