روس یوکرین جنگ کے نتیجے میں عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں مسلسل اضافہ

روس یوکرین جنگ کے نتیجے میں عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں مسلسل اضافہ

لندن: روس یوکرین جنگ کے نتیجے میں عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ، برطانوی خام تیل کی قیمت 118 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی ہے ، جبکہ امریکی خام تیل 115 ڈالر سے زائد میں فروخت ہو رہا ہے ۔

واضح رہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مستحکم رکھنے کے لیے امریکی صدر اسٹریٹجک ذخائر سے 30 ملین بیرل تیل جاری کرنے کا اعلان کرچکے ہیں ۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں کوئلے کی قیمت بھی تاریخ کی بلند ترین سطح 300 ڈالر تک پہنچ گئی ہے جبکہ گندم کی قیمتوں میں 5 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جو 2008ء کے بعد بلند ترین سطح پر ہے ۔ اس کے علاوہ سونے کی قیمت بھی ایک سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جبکہ ڈالر کے مقابلے میں یورو 2 سال کی کم ترین سطح پر ہے ۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے پیر کو قوم سے خطاب میں آئندہ بجٹ تک پیٹرول ، ڈیزل اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان کیا تھا ، تاہم عالمی منڈی میں خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر یہ وعدہ وفا کرنا خاصا مشکل ہو گا ۔

مصنف کے بارے میں