یوکرین نے اہم شہر  خیرسون پر روسی قبضے کی تصدیق کر دی

 یوکرین نے اہم شہر  خیرسون پر روسی قبضے کی تصدیق کر دی

کیف:  یوکرین کے حکام نے اپنے اہم شہر  خیرسون پر روسی قبضے کی تصدیق کردی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرینی حکام نے شہر پر قبضے کی  تصدیق  کی ہے ، روس کے یوکرین پر حملے کو آج آٹھواں روز ہے اور ان دنوں کے دوران یوکرین کا یہ پہلا بڑا مرکزی شہرہے جس پر روس اپنا  کنٹرول حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

شہر کے میئر وادیم بویچینکو کے مطابق روس کے یوکرینی شہر خیرسون پر  قبضے کے وقت وہاں یوکرینی فوج موجود نہیں تھی ۔روس کی فوج نے شہر میں کرفیو نافذ کر دیا ہے  جبکہ شہر کیلئے مختلف شرائط بھی رکھ دی ہیں۔

مصنف کے بارے میں