پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل پاکستان اور آسٹریلیا کا ٹریننگ سیشن منسوخ

09:39 AM, 3 Mar, 2022

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی: پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کا پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل آج ہونیوالا ٹریننگ سیشن بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بارش نے  پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کی پریکٹس میں خلل ڈال دیا اور دونوں ٹیموں کا آج کا ٹریننگ سیشن منسوخ ہو گیا۔


 

واضح رہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم 24 سال بعد پاکستان کا تاریخی دورہ کر رہی ہے اور رالپنڈی کے میدان میں کل  اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلے گی۔

خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان 3 ٹیسٹ  میچ کھیلے جائیں گے، پہلا ٹیسٹ میچ کا آغاز کل  4 مارچ سے راولپنڈی  میں ہوگا جبکہ دوسرا 12 مارچ سے کراچی میں کھیلا جائے گا  اور سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ21 مارچ سے  لاہور میں شروع ہوگا۔

آسٹریلوی ٹیم پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کے بعد  وائٹ بال سیریز  کے تمام میچز راولپنڈی میں کھیلے گی  جس  میں 3 ون ڈے اور واحد ٹی ٹوئنٹی میچ شامل ہے، ون ڈے میچز 29 مارچ، 31 مارچ اور دو اپریل کو کھیلے جائیں گے جبکہ واحد ٹی ٹوئنٹی 5 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

مزیدخبریں