لگژری گاڑیوں سے لدا بحری جہاز سمندر میں ڈوب گیا

07:48 AM, 3 Mar, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور:  دنیا کی مہنگی ترین لگژری گاڑیوں سے لدا بحری جہاز سمندر میں غرق ہو گیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فلیسیٹی ایس نامی مال بردار بحری جہاز دنیا کی مہنگی ترین گاڑیاں لے کر جرمنی سے امریکہ جا رہا تھا جب اس میں آگ بھڑک اٹھی اور جہاز  شمالی بحر اوقیانوس میں ڈوب گیا تاہم بحری جہاز میں موجود کپتان سمیت تمام عملہ خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔

جہاز میں 4 ہزار کے قریب گاڑیاں لوڈ تھیں جن کی قیمت 27 ارب کے لگ بھگ بتائی جا رہی ہے ۔جن میں بینٹلے، پورشے اور والکس ویگن برینڈ کی لگژری گاڑیاں شامل تھیں۔

کار ساز کمپنی بینٹلے کے مطابق ان کی 189 چمچماتی  گاڑیاں جہاز میں موجود تھیں، پورشے کمپنی کی  1100 گاڑیاں لوڈ تھیں جبکہ والکس ویگن کی قیمتی گاڑیاں بھی بحری جہاز میں لدی ہوئی تھیں تاہم ان تمام کمپنیوں کی گاڑیاں انشورڈ تھیں۔

مزیدخبریں