آسٹریلوی ٹیم کے اسپن باؤلنگ کنسلٹنٹ فواد احمد کورونا کا شکار

07:24 AM, 3 Mar, 2022

نیوویب ڈیسک
  آسٹریلوی ٹیم کے اسپن باؤلنگ کنسلٹنٹ فواد احمد کورونا کا شکار

اسلام آباد: پاکستان کا 24 سال بعد تاریخی دورہ کرنیوالی  آسٹریلیا کی ٹیم کے اسپن باؤلنگ کنسلٹنٹ فواد احمد کورونا کا شکار ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق فواد احمد نےپیر کو پاکستان پہنچے تھے جہاں کورونا ٹیسٹ ہونے پر ان میں وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد وہ پانچ روز آئسولیشن میں گزاریں گے اور کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد ٹیم کو جوائن کر سکیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان 3 ٹیسٹ  میچ کھیلے جائیں گے، پہلا ٹیسٹ میچ کا آغاز کل  4 مارچ سے راولپنڈی  میں ہوگا جبکہ دوسرا 12 مارچ سے کراچی میں کھیلا جائے گا  اور سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ21 مارچ سے  لاہور میں شروع ہوگا۔

آسٹریلوی ٹیم پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کے بعد  وائٹ بال سیریز  کے تمام میچز راولپنڈی میں کھیلے گی  جس  میں 3 ون ڈے اور واحد ٹی ٹوئنٹی میچ شامل ہے، ون ڈے میچز 29 مارچ، 31 مارچ اور دو اپریل کو کھیلے جائیں گے جبکہ واحد ٹی ٹوئنٹی 5 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

مزیدخبریں