کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) چھ کے 14 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے عثمان خان کی عمدہ اننگز کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 177 رنز کا ہدف دیدیا ہے، عثمان خان نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 81 رنز کی اننگز کھیلی جس میں تین چھکے اور 10 چوکے بھی شامل تھے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جا رہے میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے۔ عثمان خان 50 گیندوں پر تین چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 81 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں صائم ایوب 23، فاف ڈوپلیسی 17، اعظم خان 17، سرفراز احمد تین، بین کٹنگ 10، محمد نواز 20 اور قیص احمد 2 رنز بنا سکے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے شاہنواز دھنی سب سے کامیاب باﺅلر رہے جنہوں نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور عمران طاہر نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ عمران خان اور سہیل خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
عثمان خان کی عمدہ بلے بازی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ملتان سلطانز کو جیت کیلئے 177 رنز کا ہدف
08:48 PM, 3 Mar, 2021