اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر عابد شیر علی نے کہا ہے کہ آج جمہوریت کا سورج طلوع ہوا ہے، جعلی وزیراعظم کو شرافت سے گھر چلے جانا چاہئے۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ انتخابات میں اسلام آباد سے یوسف گیلانی کی جیت اور حکومتی امیدوار حفیظ شیخ کی ہار کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ’3 مارچ کی شام کو جمہوریت کا سورج طلوع ہوا ہے، سلیکٹڈ حکومت کے خلاف اپوزیشن امیدوار کی کامیابی عدم اعتماد ہے۔ جعلی وزیراعظم کو شرافت سے گھر چلے جانا چاہئے۔ اب ملک میں ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ چلے گا۔‘
3 مارچ کی شام کوجمہوریت کا سورج طلوع۔ سلیکٹڈ حکومت کے خلاف اپوزیشن امیدوار کی کامیابی عدم اعتماد ہے۔ جعلی وزیراعظم کو شرافت سے گھر چلے جانا چاہیے۔ اب ملک میں ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ چلے گا. #ووٹ_چور_کرسی_چھوڑ
— Abid Sher Ali (@AbidSherAli) March 3, 2021
واضح رہے کہ سینیٹ انتخابات میں اسلام آباد کی جنرل نشست پر یوسف رضا گیلانی کامیاب ہوگئے ہیں، ریٹرننگ افسر کے مطابق 340 ووٹ کاسٹ ہوئے جن میں سے یوسف رضا گیلانی نے 169 ووٹ حاصل کئے اور حفیظ شیخ نے 164 ووٹ حاصل کئے جبکہ ریٹرننگ افسر کے مطابق 7 ووٹ مسترد ہوئے اور یوں یوسف رضا گیلانی حفیظ شیخ کو پانچ ووٹوں سے شکست دے کر اسلام آباد سے سینیٹر منتخب ہوگئے۔