’جمہوریت بہترین انتقام ہے، جئے بھٹو‘، گیلانی کی جیت پر بلاول کا ردعمل

07:14 PM, 3 Mar, 2021

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کی فتح پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

بلاول بھٹو نے اس فتح پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کی ہے اور کہا کہ ’جمہوریت بہترین انتقام ہے، جئے بھٹو‘۔

سینیٹ انتخابات میں اسلام آباد کی جنرل نشست پر قومی اسمبلی میں ووٹنگ ہوئی جس میں اپوزیشن امیدوار سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کامیاب قرار پائے۔ 

حکومت کی جانب سے دوبارہ ووٹنگ کرائی گئی تاہم دوبارہ ووٹنگ میں بھی یوسف رضا گیلانی کامیاب قرار پائے۔ یوسف رضا گیلانی نے 169ووٹ حاصل کئے اور حفیظ شیخ نے 164 ووٹ حاصل کئےجبکہ 7 ووٹ مسترد ہوئے۔  یوسف رضا گیلانی حفیظ شیخ کو پانچ ووٹوں سے شکست دے کر اسلام آباد سے سینیٹر منتخب ہوگئے۔

قومی اسمبلی میں خواتین کی نشست پر تحریک انصاف کی امیدوار فوزیہ ارشد نے 174 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ مسلم لیگ ن کی امیدوار فرزانہ کوثر نے 161 ووٹ لئے اور اس انتخاب میں 5 ووٹ ضائع ہوئے۔

مزیدخبریں