معروف نعت خواں الحاج سعید ہاشمی انتقال کرگئے

06:50 PM, 3 Mar, 2021

کراچی ،پاکستان کے معروف نعت خواں الحاج سعید ہاشمی طویل علالت کے باعث سندھ کے دارالحکومت کراچی میں انتقال کر گئے ہیں۔ 

عاشق رسول ﷺ الحاج سعید ہاشمی کے اہلِ خانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔

نعت خواں الحاج سعید ہاشمی گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے  انہیں طبعیت بگڑنے پر مقامی ہسپتال لایا گیا ۔انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے ۔

سعید ہاشمی نے ’’لم یات نظیرک فی نظر ، مثل تو نہ شد پیدا جاناں‘‘ جیسی متعدد شہرہ آفاق نعتیں پڑھ کر عالمی سطح پر شہرت حاصل کی۔

اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ سعید ہاشمی گزشتہ کئی روز سے کراچی کے ایک نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے اور دورانِ علاج ہی ان کا انتقال ہوا ہے۔انہوں نے مزید بتایا ک الحاج سعید ہاشمی کو گردوں کا عارضہ لاحق تھا اور طبیعت بگڑنے پر انہیں مقامی اسپتال میں انتہائی نگہداشت میں داخل کرایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

مزیدخبریں