شہر یار آفریدی کےبعد زرتاج گل نے بھی ووٹ غلط کاسٹ کیا 

05:51 PM, 3 Mar, 2021

اسلام آباد :فردوس عاشق اعوان نے سینٹ الیکشن میں اہم انکشاف کرتے ہو ئےکہا کہ جہاں شہر یار آفریدی نے ووٹ ڈالنے میں غلطی کی وہیں زرتاج گل نے بھی ووٹ کاسٹ کرنے میں غلطی کی،انہوں نے کہا زرتاج گل کو بھی ووٹ ری کاسٹ کرنے کیلئے درخواست دینی چاہیے۔

واضح رہے سینٹ الیکشن میں آج شہر یار آفریدی نے اپنے بیلٹ پیپر پر سائن کر دئیے جس کی وجہ سے ان کا ووٹ منسوخ کر دیا گیا ،شہریار آفرید ی نے ریٹرنگ آفیسر سے دوبارہ ووٹ کاسٹ کرنے کی درخواست کی جسے بعد ازاں منسوخ کر دیا گیا ۔

شہریا آفریدی کی طرف سے غلط ووٹ کاسٹ کرنے پر وزیر اعظم عمران خان شہر یار آفریدی پر برس پڑے ،وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ آپ ایم این اے ہیں کیسے اتنی بڑی غلطی کر سکتے ہیں ،شہریار آفریدی  اپنی اس غلطی پر وزیر اعظم عمران خان کو تسلی بخش جواب نہ دے سکے تھے ۔

تفصیلات کے مطابق شہر یار آفریدی نے ووٹ کاسٹ کرنے کے دوران بیلٹ پیپرز پر اپنے دستخط کر دئیے جس کی وجہ سے ان کا ووٹ کینسل ہو گیا ،انہوں نے اپنی غلطی کا احساس کرتے ہوئے خود وزیر اعظم کو اس بات سے آگاہ کیا جس پر وزیر اعظم عمران خان بر ہم ہو گئے ،انہوں نے کہا کہ آپ ایم این اے ہیں کیسے اتنی بڑی غلطی کر سکتے ہیں ۔

 وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ آپ کو نہیں پتہ ووٹ کس طرح کاسٹ کرتے ہیں ،سب کو طریقہ کار بتایاگیاتھا کہ ووٹ کیسے کاسٹ ہوتاہے،آپ کو ایسی غلطی نہیں کرنی چاہئے تھی ،شہری آفریدی وزیراعظم کو تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔

یاد رہے کہ شہریار آفریدی نے بیلٹ پیپر پر دستخط کر دیئے تھے اور ووٹ کاسٹ کر دیا جس کے انہیں غلطی کا ادارا ک ہو تو انہوں نے وزیراعظم کو فوری آگاہ کیا۔

مزیدخبریں