بابراعظم کے خلاف ہراسگی کیس کی سماعت پی ایس ایل تک ملتوی

05:46 PM, 3 Mar, 2021

لاہور، پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بابر اعظم کے خلاف ہراسگی کے کیس کی سماعت پی ایس ایل مکمل ہونے تک ملتوی 

مقامی عدالت میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر مقدمہ کرنے کے حکم کیخلاف درخواست پرسماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ پی ایس ایل مکمل ہونے دیں پھر کیس سن لیں گے۔

جسٹس اسجد جاوید گھرال نے کہا کہ نہ جانے کیس کا فیصلہ کس طرف جائے ملک کی بدنامی ہوگی۔ عدالت نے کیس کی سماعت 1 ماہ تک ملتوی کردی۔

کپتان بابر اعظم پر الزام لگانے والی حامیزہ مختارعدالت میں پیش ہوئیں۔ حامیزہ مختارنے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مجھے انصاف ملے گا، ملکی عزت کی خاطر معزز جج نے کیس ایک ماہ کے لیے ملتوی کردیا ۔ میں ایک مہینے بعد پھرپیش ہوں گی۔ حامیزہ نے کہا کہ مسلسل دھمکیاں مل رہی ہیں لیکن میں نہیں ڈروں گی اورکیس لڑوں گی۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے اپنے خلاف مقدمے کے احکامات کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہوا ہے۔

مزیدخبریں