کے پی اسمبلی میں سینیٹ الیکشن، وزیراعظم نے ووٹنگ کی تفصیلات طلب کر لیں

05:41 PM, 3 Mar, 2021

اسلام آباد: ملک کے ایوان بالا (سینیٹ) انتخابات میں پولنگ کا وقت مکمل ہو گیا۔ وزیراعظم وزیراعظم ہاؤس میں موجود ہیں اور ٹی وی کے ذریعے گنتی کا عمل دیکھ رہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان ٹی وی پر ہی نتائج کا انتظار کر رہے ہیں جبکہ وزیراعظم کو خیبرپختونخوا میں کم ووٹ ڈالنے جانے سے متعلق بتایا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ الیکشن کیلئے ووٹنگ کی تفصیلات طلب ک رلیں۔

خیال رہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں پولنگ کا عمل سست روی کا شکار رہا۔

مزیدخبریں