پاکستان سپر لیگ 6، کراچی کنگز کی پشاور زلمی کیخلاف ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ جاری

پاکستان سپر لیگ 6، کراچی کنگز کی پشاور زلمی کیخلاف ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ جاری
کیپشن: پاکستان سپر لیگ 6، کراچی کنگز کی پشاور زلمی کیخلاف ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ جاری
سورس: فوٹو/سوشل میڈیا

کراچی: پاکستان سپر لیگ 6 کے تیرہویں میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 189 رنز کا ہدف دے دیا۔ ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی بیٹنگ جاری ہے۔ 

نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پشاور کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

پشاور کی جانب سے ٹام کوہلر کیڈمور اور کامران اکمل نے اننگز کا آغاز کیا لیکن 30 کے مجموعے پر کامران اکمل 22 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے اور پھر 33 پر کیڈمور اور 34 رنز پر کپتان شعیب ملک بھی اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔ پشاور زلمی کے چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی حیدر علی تھے جو 9 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

چار کھلاڑیوں کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد تجربہ کار روی بپارا اور شرفین ردرفورڈ نے اچھی بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور اپنی ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا، ردرفوڈ 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اس کے بعد عماد بٹ وکٹ پر آئے اور دھواں دھار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 گیندوں پر 23 رنز بنا کر اپنی ٹیم کا اسکور 188 تک پہنچا دیا جب کہ روی بپارا 40 گیندوں پر 58 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پشاور اور کراچی کی ٹیمیں اب تک 4، 4 میچز کھیل چکی ہیں جس میں زلمی نے 3 جب کہ کنگز نے 2 میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔