اداکارہ میرا کی بھارتی فنکارہ سے ملاقات

04:31 PM, 3 Mar, 2021

دبئی ، معروف اداکارہ میرا کی بھارتی اداکارہ ڈولی سے ملاقات 

پاکستانی ٹاپ اداکارہ میرا نے بھارتی ریئلٹی شو بگ باس فور میں شریک ہونے والی اداکارہ ڈولی بندرا سے دبئی میں ملاقات کی ۔ 

اداکارہ میرا نے اپنے  آفیشل انسٹاگرام اکاونٹ پر بھارتی اداکارہ سے ملاقات کی متعدد تصاویر شیئر کیں ۔ اداکارہ میرا نے کہا کہ میری بھارتی اداکارہ ڈولی بندرا سے طویل ملاقات ہوئی جس میں ہم نے دونوں ملکوں کے درمیان بننے والی کئی فلموں پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔میرا کا کہنا تھا کہ ہم نے بہت جلد دوبارہ ملاقات کا پلان بنایا ہے ۔

اداکارہ میرا نے کہا کہ ڈولی بندرا بہت باصلاحیت فنکارہ ہیں جو اب تک کئی بھارتی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں ۔ 

یاد رہے کہ ڈولی بندرا سال 2010 میں رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن فور میں شریک ہوئی تھیں جس کے بعد ان کی شہرت میں بے پناہ اضافہ ہوگیا اور اس کے بعد ان کو متعدد بھارتی فلموں میں کام کرنے کا بھی موقع ملا ۔ 

مزیدخبریں