اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں نہ تو ولی ہوں اور نہ ہی نجومی، مجھے نہیں پتا کہ سینیٹ الیکشن کون جیتے گا۔
یہ بات انہوں نے سینیٹ الیکشن کے موقع پر قومی اسمبلی آمد کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ آج ہر رکن اسمبلی اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ ڈالے گا۔ انہوں نے اس موقع پر الیکشن کمیشن سے درخواست کی کہ وہ انتخابی عمل کو شفاف بنائے۔
میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پوری دنیا کے سامنے حکومت کی بدترین کارکردگی عیاں ہے۔
خیال رہے کہ ن تحریک انصاف اور اپوزیشن اتحاد حالیہ سینیٹ الیکشن میں جیت کے دعوے کر رہے ہیں۔ اسلام آباد کی جنرل نشست بڑی اہمیت اختیار کر گئی ہے۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین یوسف رضا گیلانی پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار جبکہ وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ پی ٹی آئی کی جانب سے امیدوار ہیں۔