ایپل آئی فون آرڈر کرنے والی خاتون کو ایپل جوس کی ڈیلیوری

11:00 AM, 3 Mar, 2021

 بیجنگ :  آن لائن شاپنگ دنیا بھر میں تو محفوظ تصور کی جاتی ہے لیکن ایشیائی ممالک سمیت کئی ممالک میں بڑے دھوکے بھی دیکھنے میں آجاتے ہیں ، گزشتہ روز  آن لائن آرڈر کرنے والی خاتون کے ساتھ بھی انوکھا واقعہ پیش آگیا ۔ 

 یہ عجیب و غریب واقعہ چینی خاتون کے ساتھ بھی ہوا۔ خاتون نے حال ہی میں ایپل کی آفیشل سائٹ سے آئی فون     12  پرو میکس  کا آرڈر کیا تھا لیکن  جب انہیں پارسل موصول ہوا تو وہ حیران رہ گئ ۔ کیونکہ  خاتون کو موصول ہونے والے آرڈر میں ایپل آئی فون کی جگہ صرف ایپل جوس کا ڈبہ  ہی تھا۔

چینی خاتون کاکہناتھاکہ میں نے اس فون کے لیے 1500 ڈالر کی رقم بھی ادا کی تھی ۔ 

خاتون کا مزید  کہنا ہے کہ پارسل انہیں براہ راست موصول نہیں ہوا جبکہ آفیشل ویب سائٹ اور میل سروس کا کہنا ہے کہ آئی فون اسی جگہ پہ بھیجا گیا ہے جس کی ان کو  درخواست موصول ہوئی تھی۔  

بہرحال خاتون نے واقعے کی جانچ کے لیے مقامی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ بھی درج کردیا ہے ، جانچ کی جارہی ہے کہ کہیں یہ آئی فون کسی اور کے ہاتھ تو نہیں لگ گیا ۔

جس نے بعد میں اس خاتون کو کورئیر والے کی جگہ خود ایپل جوس کے ڈبے کی ڈیلیوری کردی ہو ۔ 

مزیدخبریں