ممبئی : بھارت کے معروف شاعر جاوید اختر کی شکایت پر بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے گئے ہیں ۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق جاوید اختر نے کنگنا کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے جس کے بعد ممبئی کورٹ نے اداکارہ کو طلب کیا تھا۔
تاہم پیر کے روز وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئی جس کے بعد عدالت نے وارنٹ جاری کردیے ۔ اندھیری میڑوپولیٹن مجیسٹریٹ کی عدالت نے وارنٹ جاری کردیے ہیں ۔
نوٹس میں لکھا ہے کہ انہیں ہدایات کی جایت ہے کہ وہ یکم مارچ کو پیش ہوں تاہم وہ پیش نہ ہوئیں ۔ عدالت نے وارنٹ جاری کرتے ہوئے سماعت 26 مارچ تک ملتوی کردی ہے ۔
اداکارہ کے وکیل رضوان صدیقی کاعدالت میں کہناتھا کہ قانون کے تقاضے درست طور پر پورے نہیں کیے گئے ، وارنٹ کو ہائی کورٹ میں چیلنج کریںگے۔