تحریک انصاف سینیٹ انتخابات باآسانی جیت جائے گی، وفاقی وزیر فواد چودھری

09:48 AM, 3 Mar, 2021

اسلام آباد: وفاقی وزیر فواد چودھری نے دعویٰ کیا ہے کہ آج اسلام آباد میں ہونیوالا سینیٹ کا انتخاب پی ٹی آئی باآسانی جیت جائیگی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک عبدالحفیظ شیخ کو 180 سے زائد اور اپوزیشن کی تمام جماعتوں کو مل کر 155 کے لگ بھگ ووٹ پڑیں گے۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ اس انتخاب کے بعد تحریک انصاف ایوان بالا میں سب سے بڑی جماعت ہو گی انشاللہ۔

اس سے قبل اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ اپوزیشن سینیٹ کے انتخابات کیلئے ایک ہاری ہوئی جنگ میں توانائیاں لگا رہی ہے، سینیٹ انتخابات کے بعد ان کا رونا دھونا شروع ہو جائیگا اور نئی کہانی ڈھونڈیں گے جس سے ٹی وی سکرین آباد رہ سکے۔ اپوزیشن کی نابالغ سیاست روزانہ کی بنیادوں پر ترتیب پاتی ہے ان کی نہ کوئی حکمت عملی ہے نہ پالیسی۔

ایک اور اہم معاملے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کی خرید وفروخت کی ویڈیو کا نوٹس لے لیا ہے۔ یہ انتہائی خوش آئند اقدام ہے اور تحریک انصاف اس کا خیر مقدم کرتی ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے واضح کر دیا تھا کی الیکشن کمیشن ٹیکنالوجی کو استعمال کر کے ھارس ٹریڈنگ روکے لیکن بڑی بدقسمتی ھے کہ انھوں نے کہا کہ وہ یہ طریقہ کار ابھی نھیں بدلیں گے ۔ اور آج کی ویڈیو نے الیکشن کمیشن کا نقطہ نظر غلط ثابت کر دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا الیکشن کمیشن نے سینٹ کے انتخابات میں ووٹوں کی خرید وفروخت اور کرپشن روکنے کیلئے ٹیکنالوجی استعمال کرنے کی اہمیت کو تسلیم کیا ہے لیکن حیران کن طور پر وہ ان اصلاحات کو اگلے انتخابات کیلئے مؤخر کر رہے ہیں، سپریم کورٹ کا فیصلہ بہرحال مختلف رائے دیتا ہے ہمارے لئے دونوں ادارے محترم ہیں۔

مزیدخبریں