امریکا نے روس پر پابندیاں عائد کر دیں

09:46 AM, 3 Mar, 2021

نیویارک: روسی صدر کے ناقد 'الیکسی ناوالنی' کو مبینہ طور پر زہر دینے کے معاملے پر امریکا نے روس پر پابندیاں عائد کر دی ہیں ۔

بائیڈن انتظامیہ کے سینئر حکام کا کہنا ہے کہ 14 روسی کمپنیوں اور 7 روسی حکام پر پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں ۔ وائٹ ہاؤس کے کانفرنس ہال سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی حکام کا کہنا تھا کہ یہ پابندیاں یورپی یونین کے ساتھ مشاورت کے بعد عائد کی گئی ہیں ۔

ادھر، روس کا کہنا ہے مغرب کی طرف سے پابندیوں کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا اور خبردار کیا کہ روس کی جانب سے بھی جوابی اقدامات کیے جائیں گے ۔

واضح رہے کہ جوبائیڈن انتظامیہ کی پالیسیاں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مختلف ہیں ، ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے مقابلے میں جوبائیڈن کی پالیسیاں کافی جارحانہ ہیں ، ٹرمپ ایران اور چین کے خلاف سخت اقدامات کے حامی تھے لیکن جوبائیڈن چین اور ایران کے علاوہ ، سعودی عرب اور روس سے بھی سختی کے ساتھ پیش آرہے ہیں ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جوبائیڈن کے سخت اقدامات کے باعث امریکا کو روس ، چین ، ایران اور سعودی عرب کی جانب سے جوابی کارروائی کا سامنا کرنا ہو گا ۔

مزیدخبریں