اسلام آباد:گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر رضاباقر نے کہا کہ مہنگائی کم ہو رہی ہے ،اوسط ساڑھے 12 فیصدتک مہنگائی سالانہ رہے گی ،آنے والے وقت میں مہنگائی جیسے جیسے کم ہو گی ویسے ویسے شرح سود کم ہو گی ۔
تفصیلات کے مطابق رانا تنویر حسین کی زیرصدارت پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کااجلاس ہوا،گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر رضاباقر نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ایکس چینج ریٹ بڑھنے کی وجہ خزانہ خالی ہونا تھا،ریفارمز پیکیج شروع ہونے سے ساڑھے 9 ارب ڈالرز زرمبادلہ ذخائر بڑھے ہیں ،جب خزانے میں پیسہ ہوگا تو کسی کے سامنے ہاتھ پھیلانے کی ضرورت نہیں ہوگی ۔
انہوںنے کہا کہ ڈالر 105 سے بڑھتا بڑھتا 162 تک چلا گیا ،لوگ ہر روز رات کو کہہ رہے تھے ڈالر آسمان تک جائے گاہم نے ڈالر کو 155 پر لاکر کھڑا کیا ہے ۔
گورنر سٹیٹ بینک نے کہا کہ مہنگائی کم ہو رہی ہے ،اوسط ساڑھے 12 فیصدتک مہنگائی سالانہ رہے گی ،آنے والے وقت میں مہنگائی جیسے جیسے کم ہو گی ویسے ویسے شرح سود کم ہو گی ۔
ڈاکٹر رضا باقر کامزیدکہناتھا کہ آج لوگ ڈالر اکاﺅنٹ سے روپے اکاﺅنٹ میں تبدیل کررہے ہیں ،2011 میں ساڑھے 13 فیصد مہنگائی تھی۔