ترکی نے شام کا جنگی جہاز مارگرایا

03:11 PM, 3 Mar, 2020

دمشق: ترکی اور شام کے درمیان کشیدگی اپنے عروج کو پہنچنے لگی۔ترک فضائیہ نے شام کا جنگی طیارہ مارگرایا۔ شام کے حکومتی طیارے کو ترکی کے ایف سولہ طیارے نے تباہ کیا۔

العربیہ کی ایک رپورٹ کے مطابق شامی مبصر تنظیم برائے انسانی حقوق کا کہنا ہے کہ شمالی شام کے علاقہ ادلب میں شام اور ترک فورسز میں کشیدگی جاری ہے۔ ادلب میں پیش آئے تازہ ترین واقعہ میں ترک ایف سولہ نے شام کا جنگی طیارہ تباہ کردیاہے۔

شام کی حکومت مخالف تنظیم فری سیرین آرمی کاکہنا ہے کہ ترک فضائیہ کے ہاتھوں شام کا ایل 39طیارہ اس وقت تباہ ہوا جب اس نے حمہ میں واقعی فوجی چھاونی سے اڑان بھری تھی۔طیارے میں سوار دونوں پائلٹ بروقت نکلنے میں کامیاب ہوگئے اور میرات النعمان میں جااترے جو کہ ایک حکومتی علاقہ ہے۔واقعے پر تاحال شام یا روس کی حکومتوں کا ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

مزیدخبریں