کراچی: ریئر ایڈمرل محمد شعیب ہلال امتیاز ملٹری نے 2 مارچ 2020ءکو پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کی کمان بطور ڈائریکٹر جنرل سنبھالی۔
ریئر ایڈمرل محمد شعیب ہلال امتیازی ملٹری نے جنوری 1988ءمیں پاکستان نیوی میں کمیشن حاصل کیا۔ آپ پی اے ایف ایئر وار کالج اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں۔ آپ نے امریکہ سے نیشنل کمانڈ کورس کیا ہوا ہے۔ اس کے علاوہ آپ نے نیشنل سکیورٹی اینڈ وار سٹڈیز، وار اینڈ اسٹراٹ سٹڈیز میں بھی ماسٹرز کیا ہوا ہے۔
ترجمان کے مطابق ریئر ایڈمرل محمد شعیب ہلال امتیازی ملٹری کو مختلف تقرریوں پر خدمات انجام دینے کا اعزاز حاصل ہے، ان میں کمانڈنگ آفیسر نصر، پی این ایس نگران میںبحیثیت پرووسٹ مارشل، کمانڈر پیٹرول سکواڈرن اور کمانڈر ایگزلری سکواڈرن سرفہرست ہیں۔ آپ کو بحرین نیوسینٹ (سی ٹی ایف 151) ہیڈکوارٹرمیں ملٹری نیشنل ٹاسک فورس کی کمانڈ کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ اپنی تقرریوں میں فلیگ آفیسر، ڈائریکٹر نیول ٹریننگ، اسسٹنٹ چیف آف نیول سٹاف پرسنل اور سپیشل آپریشن فورس اور ڈپٹی چیف آف نیول سٹاف (ایڈمن) جیسی خدمات شامل ہیں۔ آپ جے ایس ایچ کیو میں ڈی جی ٹریننگ اور وار فیئر کی حیثیت سے بھی اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔
ریئر ایڈمرل محمد شعیب ہلال امتیاز ملٹری پاکستان نیول اکیڈمی، متحدہ عرب امارات نیول اکیڈمی اور پی این ایس بہادر میں بطور انسٹرکٹر بھی رہ چکے ہیں۔ آپ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں ڈائریکٹر سٹاف کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ آپ کو 27 جولائی 2017ءکو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دی گئی اور آپ کی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے آپ کو ہلال امتیاز (ملٹری) سے نوازا ہے۔