اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ دلی میں مسلمانوں کے قتل عام نے بھارت کی تقسیم کی بنیادرکھ دی،پاگل جتھوں نے بےگناہوں کاخون بہاکردوقومی نظریے کی صداقت کوتسلیم کیا،بھارتی مسلمان کاگرتاہوالہوقائداعظم کے نظریے کی سچائی کی گواہی دے رہاہے۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ بھارت میں رہنے والی اقلیتوں کوواضح پیغام ہے کہ ان کی جان ومال محفوظ نہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں پرظلمت اورشب خون کی داستان نئی نہیں،مودی کے دورمیں ہندوانتہاپسندی عروج کوجاپہنچی ہے،انہوں نے کہاکہ آج مودی کا فسطائی نظریہ بانیان ہندوستان کے فلسفے پرکالک مل رہا ہے،بھارت میں اقلیتیں تباہ حال ہیں اورمعاشرہ منقسم ہے۔