وزیر اعظم عمران خان کا برطانوی وزیر اعظم  تھریسامے سے ٹیلیفونک رابطہ

وزیر اعظم عمران خان کا برطانوی وزیر اعظم  تھریسامے سے ٹیلیفونک رابطہ
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان کا برطانوی وزیر اعظم  تھریسامے سے ٹیلیفونک رابطہ , ہم منصب  نے  وزیر اعظم کے بھارتی پائلٹ کی رہائی کے اقدام کی تعریف کی۔ 

وزات خارجہ کے مطابق ، وزیر اعظم عمران خان اور بر طانوی وزیر اعظم  تھریسامے کے مابین ٹیلیفونک رابطےہوا جس  میں عمران خان نے ہم منصب کو  پلوامہ حملہ کے  واقعے کے بعد حالیہ پاک بھارت کشیدگی کی صورتحال سے متعلق  پاکستانی موقف سے آگاہ کیا۔ برطانوی وزیر اعظم نے بھارتی پائلٹ کی رہائی کے فیصلے کی تعریف کی  اور کہا کہ پاکستانی وزیراعظم  کے اقدام کو عالمی سطح پر بھی بھرپور پذیرائی ملی ہے ۔

برطانوی وزیر اعظم نے پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ برطانیہ حالیہ صورتحال میں دونوں ممالک سے رابطے میں ہے۔ دونوں وزرائے اعظم نے ایک دوسرے کو اپنے اپنے ملک کے دورے کی بھی دعوت بھی دی۔