راولپنڈی:لائن آف کنٹرول پر کشیدگی میں کمی آنے لگی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ لائن آف کنٹرول پر صورتحال اس وقت قدرے بہتر ہے ۔
آئی ایس پی آر نے پاکستانیوں کو موجودہ صورتحال سے مزید آگاہ کرنے کیلئے بتایا کہ بھارتی فورسز کی جانب سے یکم اور 2 مارچ کی د رمیانی شب مختلف سیکٹرز پر فائرنگ کی گئی،جس کا پاکستان کی جانب سے بھرپور جواب دیا گیا، پاک فوج نے بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔مسلح افواج مکمل طور پر الرٹ اور چوکنی ہیں۔
شہید حوالدار عبدالرب کی نماز جنازہ ڈی جی خان میں ادا کردی گئی اور ان کی تدفین فوجی اعزاز کےساتھ کی گئی جبکہ نائیک خرم شہزاد کی نمازجنازہ آج شام ڈی جی خان میں ادا کی جائے گی۔