وزیراعظم عمران خان سے امیر قطر کا رابطہ ، ثالثی کی پیشکش

06:38 PM, 3 Mar, 2019

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان سے امیر قطر نے  ٹیلی فونک رابطہ کیا  جس میں دونوں رہنماؤں نے پاک بھارت حالیہ کشیدگی بات چیت کی، امیر قطر نے وزیر اعظم کو ثالثی کی پیشکش بھی کی۔ 

وزارت خارجہ کے ذرائع کے  مطابق عمران خان کو  امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے ٹیلی فونک رابطہ کیا  جس میں دو طرفہ باہمی امور، خطے میں امن و امان کی صورت حال اور پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے حوالے سےبا ت چیت کی گئی، امیر قطر نے دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کے فوری خاتمے پر زور دیااورپاک بھارت کشیدگی ختم کرانے کیلئے ثالثی کی پیش کش کی۔

امیر قطر نے کشیدگی کم کرنے کے لئے وزیراعظم عمران خان کے اقدامات کو سراہا اور پاکستان کی طرف سے بھارت کے پائلٹ ابھی نندن کو رہا کرنے کی تعریف کی۔ انہوں نے وزیراعظم کو امن کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی۔

 

مزیدخبریں