سلمان خان کی بلاک بسٹر فلم ’بجرنگی بھائی جان‘چین کے سینما گھروں میں ریلیز

11:49 PM, 3 Mar, 2018

بیجنگ: انڈین فلم انڈسٹری پر راج کرنے والی فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ چین کے سینما گھروں میں ریلیز کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سلمان خان کی بلاک بسٹر فلم بجرنگی بھائی جان چینی زبان میں لٹل لولیتا منکی گاڈ انکل کے نام سیچین کے تمام سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کردی گئی ہے۔ شوبز ماہرین کا کہنا ہے کہ فلم چین میں بھی اچھا آغاز کرے گی۔

کبیر خان کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم بجرنگی بھائی جان 2015 میں ریلیز کی گئی تھی جس میں سلمان خان اور کرینہ کپور نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں نواز الدین صدیقی اور چائلڈ سٹار ہرشالی لہوترا شامل ہیں۔ فلم بجرنگی بھائی جان نے باکس آفس پر 320.34 کروڑ کا بزنس کیا تھا۔

مزیدخبریں