سندھ میں پیپلز پارٹی نے 10 سیٹیں جیت لیں؛ فنکشنل لیگ، ایم کیو ایم پاکستان نے ایک، ایک سیٹ اپنے نام کر لی

07:01 PM, 3 Mar, 2018

اسلام آباد: سینیٹ الیکشن کیلئے سندھ سے تمام 12 سیٹوں کا نتیجہ سامنے آ گیا ہے اور  10 سیٹیں پیپلز پارٹی نے جبکہ ایک سیٹ فنکشنل لیگ نے اپنے نام کر لی ہے۔ ایم کیوایم پاکستان فروغ نسیم کی ایک سیٹ جیتنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔
سندھ اسمبلی سے پیپلز پارٹی کے سابق چیئرمین سینٹ رضا ربانی، مولا بخش چانڈیو ، امام دین شوقین ، مصطفیٰ نواز کھوکھر جنرل نشست پر کامیاب رہے جبکہ خواتین کی مخصوص نشست کرشنا کوہلی، اقلیت کی نشست پر نور لعل دین، ٹیکنوکریٹ کی نشست پر پیپلز پارٹی کے سکندر میندھرو کامیاب ہو ئے ہیں جبکہ ایک سیٹ فنکشنل لیگ کے مظفر شاہ نے جیت لی ہے۔

مزیدخبریں