ملتان سلطانز کے خلاف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز   کی پوری ٹیم 102 رنز بنا کر آوٹ, عمران طاہر کی ہیٹ ٹرک

06:02 PM, 3 Mar, 2018

شارجہ: پاکستان سپرلیگ کے میچ میں ملتان سلطانز کے خلاف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز   کی پوری ٹیم 102 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ عمران طاہر کی ہیٹ ٹرک بدولت ملتان سلطانز  کو جیتنے کے لیے صرف 103 رنز درکار ہیں۔ 

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میںکھیلے جا رہے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے شین واٹسن اور عمر امین نے اننگز کا آغاز کیا تاہم عمر امین چوتھے اوور میں سہیل تنویر کی گیند پر  ہٹ لگانے کی کوشش میں 10 گیندوں پر 8 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ ان کت بعد رمیز راجہ جونیئر بھی صرف ایک اسکور بنا کر جنید خان کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی شین واٹسن تھے جو ساتویں اوور میں جنید خان کی گیند پر 19 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد روسو  شعیب ملک کی گیند پر کمار سنگاکارا کے ہوتھوں اسٹمپ ہوگئے۔ محمود اللہ بھی بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہے اور 15 رنز بناکر محمد عرفان کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

قبل ازیں ملطان سلطانز کے کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں سرفراز احمد، رمیز راجہ جونیئر، عمر امین، محمد اللہ ریاض، ریلے روسو، محمد نواز، شین واٹسن، حسن علی، انور علی، راحت علی اور جون ہیسٹنگ شامل ہیں۔

ملتان سلطانز کی ٹیم

احمد شہزاد، کمار سنگارا، صہیب مقصود، شعیب ملک، کیرن پولارڈ، ڈیرن براوو، سہیل تنویر، محمد عرفان، عمران طاہر، جنید خان اور سیف بدر پر مشتمل ہے۔

مزیدخبریں