کراچی : ایم کیو ایم پاکستان سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ پیسے سے صرف ایک خاص وقت تک ووٹ خریدے جا سکتے ہیں ، جاگیردار اور وڈیرے بھی اپنے گوشوارے جمع کرائیں۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ اسمبلی کے ارکان کو یرغمال بنا لیا گیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں بدترین ہارس ٹریڈنگ ہوئی ، کامران ٹیسوری کی تجوری کے گوشوارے میں جمع کرا دوں گا ، آصف زرداری کی تجوری کے گوشوارے آپ جمع کرائیں ۔