ایم کیوایم کا ووٹ تقسیم ہوجاتا تو پیپلز پارٹی کو فائدہ ہوتا، فیصل سبزواری

02:42 PM, 3 Mar, 2018

کراچی: ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کا ووٹ تقسیم ہوجاتا تو پیپلز پارٹی کو پڑ تا.خالد مقبول اور فاروق ستار متحد ہوئے توایم کیوایم کا ووٹ بینک مضبوط ہوگیاہے۔فیصل سبزواری ووٹ ڈالنے سندھ اسمبلی پہنچے تھے.

اس موقع پر انہو ں نے میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ایم کیوایم کی روایت شکنی ہوئی ہے.5فروری کی صورتحال بدل چکی اور ایم کیوایم متحد ہوچکی ہے۔ایم کیو ایم رہنما کا کہنا تھا کہ مخصوص اور ٹیکنو کریٹ کی نشستوں پر ایم کیوایم کے پاس ووٹ بینک مکمل ہے. دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطے ہیں، اپوزیشن یکجہتی سے 5نشستوں پر سیٹ لینے میں کامیاب ہوسکتی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں