مکہ مکرمہ:سعودی عرب میں مقیم برمی باشندوں کے لیے حکومت کا شاندا ر اقدام سامنے آگیا ۔
تفصیلات کے مطابق مکہ مکرمہ محکمہ پاسپورٹ نے گزشتہ روز ایک لاکھ25ہزار سے زیادہ برمی باشندوں کو 4برس کیلئے اقامے مفت جاری کردیئے۔ سعودی حکومت کے حکم نامے کے تحت برمی باشندوں سے اقامے جاری کرنے کی فیس بھی وصول نہیں کی گئی ۔
یہ بھی پڑھیں :- سعودی عرب میں غیرملکیوں کیلئے 100 ریال ماہانہ اقامہ تجدید فیس نافذ
سعودی ذرائع کے مطابق برما کے ڈھائی لاکھ باشندے مکہ مکرمہ ریجن میں سکونت پذیر ہیں۔ ان سب کو اقامے جاری کرنے کی کارروائی کی جارہی ہے۔ آغاز 1434ھ میں کیا گیا تھا۔ اقوام متحدہ کے ادارے نے اس اقدام پر سعودی عرب کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :- سعودی عرب،موبائل فون میں بیلنس ڈلوانے کیلئے اقامہ نمبر کی شرط ختم
برمی شہریوں کو اقامہ جاری کرنے پر متعدد ایسی سہولتیں دی جارہی ہیں جو دیگر ممالک کے شہریوں کو نصیب نہیں۔وہ سرکاری اسکولوں میں مفت تعلیم حاصل کرسکتے ہیں۔ انہیں روزگار بھی ترجیحی بنیادوں پر دیا جارہا ہے۔ مکہ مکرمہ محکمہ پاسپورٹ کے ترجمان کرنل محمد الحسین نے بتایا کہ برمی باشندوں کے اصلاح حال کی کارروائی 5مرحلوں پر مشتمل ہے۔
یہ بھی پڑھیں :- سعودی عرب میں کالنگ کارڈ ریچارج کرانے کی اقامہ شرط منسوخ