ووگ عربیہ کے پہلے شمارے پر جیجی حدید

11:15 PM, 3 Mar, 2017

نیوویب ڈیسک

دبئی: فیشن کے معروف میگزین 'ووگ 'نے اس ماہ اپنے عربی ایڈیشن کا آغاز کیا ہے جس کے پہلے شمارے کے سرِ ورق پر ماڈل جیجی حدید کی تصویر شائع کی گئی ہے۔

ووگ عربیہ کو عربی کے علاوہ انگلش میں شائع کیا گیا ہے اور دونوں پر جیجی کی حجاب میں دو مختلف تصاویر شائع کی گئی ہیں۔جیجی کی دو مختلف تصاویر کے استعمال کے فیصلے پر حوصلہ افزا ردعمل سامنے آیا ہے لیکن انسٹا گرام کے صارفین نے پبلشر پر زور دیا ہے کہ وہ مستقبل میں آنے والے شماروں میں عربی ماڈلز کو استعمال کریں۔

جیجی حدید کی والدہ ڈچ نژاد امریکی شہری جبکہ والد فلسطینی نژاد ہیں۔

مزیدخبریں