یوٹیوب کا لائیو ٹی وی سروس شروع کرنیکا فیصلہ

نیویارک: معروف امریکی ویب سا ئیٹ یو ٹیوب نے امریکی صارفین کے لئے لائیو ٹی وی سروس شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ جس میں امریکی ناظرین ٹی وی پروگراموں کی لائیو اسٹریمنگ دیکھ سکیں گے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق یو ٹیوب نامی اس ٹی وی نئی سروس میں کسٹمرز کو جن کئی بڑے براڈ کاسٹ نیٹ ورکس تک رسائی دی جائے گی ان میں اے بی سی ، سی بی ایس ، فوکس اور این بی سی کے علاوہ کئی مقامی کیبل چینلز بھی شامل ہیں۔

قبل ازیں یو ٹیوب کے صارفین صرف وہی ویڈیو کلپس بعدازاں دیکھ سکتے ہیں جو کہ یو ٹیوب کی ویب سائیٹ پر پوسٹ ہوتی ہیں تاہم اب امریکہ میں موجود صارفین 35 ڈالرز ماہانہ کے عوض ان نیٹ ورکس کے لائیو پروگرامز نہ صرف دیکھ سکیں گے بلکہ کسی ڈیوائس کے بغیر 9 ماہ کے لئے یہ پروگرامز ریکارڈ بھی رکھ سکیں گے۔یو ٹیوب کے مطابق نئی یو ٹیوب ٹی وی سروس آنے والے مہینوں میں امریکی کسٹمرز کے لئے دستیاب ہو گی۔